نیتن یاہو جتنے چاہو ایٹم بم بنالو، انجام قریب ہے: ترک صدر

   

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردغان نے ا سرائیلی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو تمہارے پاس ایٹم بم ہے یا نہیں؟ اتنے ہی طاقت ور ہو تو کھل کر مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کرو، جتنے ایٹم بم بنالو اب تمہارے انجام کا وقت آن پہنچا ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے جو جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، اسرائیل کو اسلحہ، انٹیلی جنس سپورٹ دینے والے بھی ان جرائم میں برابر کے شریک ہیں، روزانہ سینکڑوں بچے بموں سے مرتے ہیں، یورپی یونین سے امریکہ تک سب خاموش کیوں ہیں؟۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ چارلی ہیبڈو واقعہ میں 23 افراد ہلاک ہوئے تو دنیا بھر سیلوگ پیرس میں مارچ میں شریک ہوئے، اب غزہ میں تقریبا 13 ہزار لوگ مرچکے ہیں، کہاں ہیں سربراہان مملکت اور وزرائے اعظم ؟ صدراردغان نے کہا ‘‘اگر اسرائیل قتل عام کو اسی طریقے سے جاری رکھتا ہے تو یہ پوری دنیا میں لعنت و ملامت بھیجی جانے والی ایک دہشت گرد ہونے کی توثیق کرا لے گا۔