تل ابیب 22 مئی (ایجنسیز) اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائر لاپڈ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے ’’صبر ختم‘‘ ہوجانا اسرائیل کے غیر ملکی تعلقات کو ’’بڑا نقصان‘‘ پہنچا رہا ہے۔ لاپڈ نے اخبار ’’یدیعوت آحرونوت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا نیتن یاہو سے صبر ختم ہونا ہمارے تمام غیر ملکی تعلقات کو بڑا نقصان پہنچا رہا ہے۔ برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ’’اسی نقصان کا نتیجہ‘‘ ہے۔ پیر کو برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے اسرائیل پر اس صورت میں پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی تھی اگر وہ غزہ کی پٹی پر اپنی جنگ جاری رکھتا ہے۔