نیتن یاہو نے فلاڈیلفیا سے جزوی انخلا پر اتفاق کیا

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے مصر اور غزہ کی سرحد کے ایک حصے سے اسرائیلی افواج کو ہٹانے کو کہا اور نیتن یاہو نے فلاڈیلفیا کے محور سے ایسے جزوی انخلا پر اتفاق کیا جس سے اس کے آپریشنل کنٹرول کو نقصان نہ پہنچے ۔ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش میں قاہرہ کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے ۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز اس میں حصہ لے رہے ہیں۔
ﷺامریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پیش رفت ہو گئی ہے ، اب ہم دونوں فریقوں کو اس پر عمل درآمد کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔