نیتن یاہو کورونا سے متاثر!

,

   

یروشلم۔2 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کیدو وزرا کے کرونا کیمریض سے میل جول کی وجہ سے خود کرونا کی وبا کا شکار ہونے کا شبہ ہے جس کیبعد انہیں الگ تھلگ کیا جاسکتا ہے۔اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 13 نے کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر میں کام کرنے والے ایک ملازم کو کورونا وائرس کا انفکشن ہوا تھا۔ اس کا طبی معائنہ کیا گیا جس پر وہ کورونا کا مصدقہ مریض نکلا۔ اسرائیلی چینل کے مطابق طبی تحقیقات کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ ملازم ہفتے کو وزیراعظم کے دفتر میں ڈیوٹی پر تھا۔ حکام اس بات کی چھان بین کررہے ہیں کہ آیا کورونا مریض کے وزیراعظم کے قریب رہنے سے نیتن یاہو متاثر ہوئے ہیں یا نہیں۔خیال رہے کہ نیتن یاہو اس سے قبل بھی دو بار مشتبہ کرونا مریضوں سے میل جول اور ایسے رہنمائوں جو بعد میں کورونا کے مریض نکلے سے ملاقاتوں کے بعد قرنطینہ منتقل کیے جا چکے ہیں۔