نیتن یاہو کی حکومت اسرائیلوں کی نمائندگی نہیں کرتی:سابق جنرل

   

تل ابیب، 10 جون (یو این آئی)اسرائیلی بائیں بازو کے اپوزیشن رہنما یائر گولان نے فوری طور پر غزہ میں جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت اب زیادہ تر اسرائیلی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی۔ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ اور اسرائیلی فوج کے سابق نائب سربراہ یائر گولان نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ‘آج اسرائیل کی حکومت اکثریتی اسرائیلی عوام کی نمائندہ نہیں رہی۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب اپوزیشن پارلیمنٹ میں ایک ووٹنگ کی تیاری کر رہی ہے جس کا مقصد نئے عام انتخابات کیلئے راہ ہموار کرنا ہے ۔