نیتن یاہو کی ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات

,

   

نیویارک : اسرائیلی وزیر اعظم نے رپبلکن صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے مارا لاگو میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس سے قبل انہوں نے صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیریس سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے جمعہ کو امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقہ مارا لاگو میں سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ گزشتہ چار برسوں میں دونوں قائدین کی یہ پہلی ملاقات تھی۔ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل نیتن یاہو نے امریکی کانگریس سے خطاب کیا جب کہ وائٹ ہاؤس میں صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیریس سے بھی ملے۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارا سے گرم جوشی سے ملاقات کی اور صحافیوں کو کہا کہ ان کے اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ نیتن یاہو نے اس موقع پر کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے اس دورے سے غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی کسی ڈیل کی راہ نکلے گی۔