تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوکا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو ٹیلی فون،جنگ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ٹیلی فونک رابطے میں ہونے والی گفتگو میں دونوں سربراہوں نے تنازعہ کو پھیلنے سے روکنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر شیخ محمد بن زائد النہیان نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جانا چاہیے۔انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی راہداری کو بغیر کسی تاخیر کے کھولا جائے۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد یہ اسرائیلی وزیراعظم کا کسی بھی عرب رہنما سے پہلا رابطہ ہے۔