نیتی آیوگ کے عہدیداروں کی چیف سکریٹری سے ویڈیو کانفرنس

   


حیدرآباد۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر امیتابھ کانت کی جانب سے منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا۔ تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریز نے ہندوستان کو عالمی طرز کے مینو فیکچرنگ مرکز میں تبدیل کرنے کے علاوہ زراعت، فزیکل انفراسٹرکچر ، فروغ انسانی وسائل اور بنیادی سطح پر عوامی خدمات میں بہتری، صحت اور غذا جیسے اُمور پر بات چیت کی گئی۔ ویڈیو کانفرنس نیتی آیوگ کے چھٹویں اجلاس کے سلسلہ میں منعقد کی گئی جو 20 فروری کو منعقد ہوگا۔ مرکزی کابینی سکریٹری راجو گوبا نے کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ مساعی پر ریاستوں سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے ملک کی معیشت کی بحالی اور دیرپا ترقی کو یقینی بنانے کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ ویڈیو کانفرنس میں چیف سکریٹری کے علاوہ نائب صدرنشین نیتی آیوگ راجو کمار، پرنسپل سکریٹری برائے چیف منسٹر ایس نرسنگ راؤ، شریمتی چترا رامچندرن ، رانی کمودنی ، کے رام کرشنا راؤ ، سنیل شرما ، جیش رنجن ، سندیپ کمار سلطانیہ ، بی جناردھن ریڈی ، رضوی ، نوین متل ، سید عمر جلیل کمشنر انٹر میڈیٹ ایجوکیشن اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔