نیتی آیوگ کے وی سی کے ریمارکس پر کمیشن کا اظہار ناراضگی

   

نئی دہلی ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے نیتی آیوگ کے نائب صدرنشین راجیو کمار کے کانگریس کی مجوزہ نیائے اسکیم کے خلاف ریمارکس پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ راجیو کمار کو ارسال کردہ بیان میں کمیشن نے ان کو مستقبل میں بیانات جاری کرتے وقت محتاط رہنے کیلئے کہا ہے۔ 27 مارچ کو کمیشن نے راجیو کمار سے ان کے ریمارکس پر جواب طلب کیا تھا جس میں انہوں نے کانگریس کے اقل ترین آمدنی ضمانت والے وعدے پر پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔