دی ہیگ ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) نیدرلینڈ میں ایک نئے ڈچ قانون کے مطابق قدامت پسند مسلم خواتین اپنا چہرہ ڈھانپنے جن برقعوں اور نقاب کا استعمال کرتی ہیں، ان کے استعمال پر اب پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خصوصی طور پر سرکاری عمارتوں، پبلک ٹرانسپورٹ، صحت اور تعلیمی اداروں میں مسلم خواتین برقعہ کا استعمال نہیں کرسکیں حالانکہ قبل ازیں نیدرلینڈس کو ایک روادار ملک تصور کیا جاتا تھا جہاں ہر مذہب کے ماننے والے کو پوری آزادی تھی تاہم اب یہ بھی یوروپی ممالک کی اس فہرست میں شامل ہوگیا ہے جہاں برقعوں، حجاب اور نقاب پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کی دائیں بازو کے گروپس اور مسلمانوں نے شدید مخالفت کی ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 150 یوروز کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ قبل ازیں فرانس، جرمن، بیلجیم، آسٹریا اور ڈنمارک میں بھی مسلم خواتین کے برقعہ استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
