نئی دہلی۔ 16جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے صدرنشین ایم وینکیا نائیڈو نے سہ شنبہ کو بتایا کہ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے لیڈر نیرج شیکھر کا استعفے اس بات سے اطمینان حاصل ہونے کے بعد قبول کرلیا کہ ان کا استعفیٰ رضا کارانہ اور حقیقی ہے۔ سہ شنبہ کے دن جب راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوئی تو وینکیا نائیڈو نے نیرج شیکھر کے مکتوب کے وصول ہونے کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نیرج شیکھر سے استعفے کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا استعفیٰ رضا کارانہ اور حقیقی ہے۔ میں نے مطمئن ہونے کی وجہ ہی ان کے استعفیٰ کو 15 جولائی سے قبول کرلیا۔ شیکھر کی ایوان بالا کی میعاد نومبر کو ختم ہونے والی تھی۔ شیکھر نے وینکیا نائیڈو کو بتایا کہ ان کا استعفے رضا کارانہ ہے اور وہ اس پر نظرثانی کرنا نہیں چاہتے۔
