کانگریسی قائد راہل گاندھی نے ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کو طلائی تمغہ دلانے والے نیرج چوپڑا کے کچھ پرانے ٹویٹس پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے، انہوں نے لکھا ہے کہ کھلاڑیوں کو مبارکباد کے ساتھ ان کا حق بھی ملنا چاہیے، نہ کہ کھیلوں کے بجٹ کو کم کرنا۔ فون کال کا ویڈیو بہت ہوا، اب انعام کی رقم بھی دیں! راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ نیرج چوپڑا کے پرانے ٹویٹس کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اور آپنے جو کھلاڑیوں کو انعامی رقم دینے کا وعدہ کیا تھا اُسے پورا کریں تاکہ ہم اپنی توجہ ان چیزوں سے ہٹا سکیں اور اپنی پوری توجہ آئندہ اولمپک گیمز پر مرکوز کریں اور اپنے ملک اور ریاست کی رونق بڑھائیں۔