نیرج چوپڑا19سال بعد ہندوستان کیلئے تمغہ جیتنے میں کامیاب

,

   

…………عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ……………
88.13 میٹر تک بھالا پھینک کر سلور میڈل کا حصول، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

یوجین: ٹوکیو اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے ہفتہ کے روز (اتوار کی صبح) عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے نیزہ پھینکنے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔نیرج نے امریکہ کے یوجین میں منعقدہ عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں 88.13m کے تھرو کے ساتھ 19 سال بعد ہندوستان کو عالمی چیمپئن شپ کا تمغہ جیت لیا۔ اس سے قبل، ہندوستان کا واحد عالمی چیمپئن شپ کا تمغہ 2003 میں آیا تھا جب انجو بابی جارج نے خواتین کی لمبی چھلانگ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔اس کے ساتھ ہی نیرج عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں ہندوستان کے لیے تمغہ جیتنے والا دوسرا ہندوستانی اور پہلا مرد ایتھلیٹکس بن گیا۔نیرج چوپڑا کا مقابلہ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز سے تھا۔ اینڈرسن نے طلائی تمغہ جیتا۔ اینڈرسن پیٹرز نے 90.46 میٹر کی بہترین کوشش کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ اس چمپئن شپ میں نیرج کے علاوہ روہت یادو بھی فائنل میں تھے۔نیرج چوپڑا کا پہلا تھرو فاؤل تھا۔ دوسرے تھرو میں نیرج نے 82.39 میٹر تھرو کیا، تیسرے تھرو میں نیرج نے 86.37 میٹر تھرو کیا، جبکہ چوتھی کوشش میں نیرج نے 88.13 میٹر تھرو کیا، نیرج کا پانچواں راؤنڈ فاؤل رہا۔ اس مقابلے میں ان کی بہترین کارکردگی 88.13 میٹر تھی۔ وہ دوسری پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے-سابق چیمپئن گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے اپنے خطاب کا دفاع کرتے ہوئے 90.54 میٹر کے تھرو کے ساتھ لگاتار دوسری بار طلائی تمغہ جیت لیا۔ دوسری جانب اولمپک چاندی کا تمغہ جیتنے والے جوکب وڈلیک کو 88.9 میٹر کے تھرو کے ساتھ کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔جیولن تھرو گیمز میں بھارت کی نمائندگی کرنے والا نیرج چوپڑاوزیر اعظم نریندر مودی نے نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی ہے۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا ‘ہمارے سب سے باصلاحیت کھلاڑیوں میں سے ایک نیرج چوپڑا کی عظیم کامیابی۔ نیرج چوپڑا کو عالمی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ انہوں نے مزید لکھا، بھارتی کھیلوں کے لیے یہ خاص لمحہ ہے، نیرج کو آنے والے ٹورنامنٹس کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔