نیروو مودی کا سمندر کے قریب بنگلہ منہدم کردیا گیا

   

ممبئی 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہیروں کے مفرور تاجر نیروو مودی جو 2 بلین امریکی ڈالر والے پی این بی فراڈ کیس میں ملزم ہیں، اُس کا وسیع و عریض منشن دھماکو مادّوں کو استعمال کرتے ہوئے آج منہدم کردیا گیا، رائے گڑھ ڈسٹرکٹ کلکٹر وجئے سوریہ ونشی نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ محدود نوعیت کی کارروائی ہوئی۔ سینئر آئی اے ایس عہدیدار نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے یہاں سے زایداز 90 کیلو میٹر دور ضلع رائے گڑھ میں واقع جائیداد کو حوالے کرنے کے بعد اِس کے انہدام کے احکام جاری کئے تھے۔ منگل کو اِس بنگلے کے ستونوں کو آشکار کیا گیا تاکہ ڈیٹونیٹرس نصب کرنے کی جگہ مل سکے۔ ایک اسپیشل ٹکنیکل کو اِس ضمن میں طلب کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال ریاستی حکومت نے ای ڈی کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے علی باغ کے قریب کیہم بیچ کے قریب اِس جائیداد کو منہدم کرنے کی منظوری چاہی تھی کیوں کہ ای ڈی نے ہی اِس بنگلے کو مہربند کیا تھا۔