نیشنل سنٹر فار فائیر اینڈ سیفٹی انجینئرنگ میں داخلے

   

حیدرآباد۔یکم۔ ستمبر (سیاست نیوز ) نیشنل سنٹر فار فائر اینڈ سیفٹی انجنیئرنگ کی جانب سے ایس ایس سی ‘ انٹر ‘ ڈگری‘ انجنیئرنگ کامیاب طلبہ کو سرٹیفیکٹ کورس کی تربیت کے لئے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 10ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ قومی مرکز برائے فائر سیفٹی اینڈ انجنیئرنگ میں داخلہ کے لئے جن کورسس کا اعلان کیا گیا ہے ان میں فائر سیفٹی‘ انڈسٹریل سیفٹی ‘ ہیلت سیفٹی ‘ اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے کورسس میں داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے اور ان کورسس میں تربیت کی فراہمی کے بعد سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا۔طلبہ جو ایس ایس سی ‘ انٹرمیڈیٹ‘ ڈگری‘ انجنیئرنگ کامیاب ہیں وہ ان کورسس میں داخلوںکے لئے اہل ہیں اور جن کورسس میں داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں سب فائر آفیسر ‘ پی جی ان فائر ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹریل سیفٹی‘ پی جی ان انڈسٹریل سیفٹی ‘ پی جی ان ہیلت سیفٹی اینڈ انوائرنمنٹ‘کے علاوہ ہیلت سینیٹری میں درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ جو طلبہ داخلہ کے خواہشمند ہیں وہ ویب سائٹ

ncttindia.com

یا فون نمبر 9701496748 پر رابطہ قائم کرتے ہوئے مزید تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں اور مذکورہ نمبر پر انکی رہنمائی کی سہولت بھی حاصل رہے گی۔M