حیدرآباد۔/25 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویسیس آف اتھاریٹی کے ممبر سکریٹری سی ایچ پنچاکشری کے مطابق 28 ستمبر کو نیشنل لوک عدالت کا ریاست کی تمام عدالتوں میں اہتمام کیا گیا ہے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ سے لیکر تعلقہ سطح تک کی عدالتوں میں سیول کیسس اور معاوضہ کی ادائیگی سے متعلق کریمنل کیسس کی یکسوئی کیلئے نیشنل لوک عدالت کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ عدلیہ کے باہر مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی میں لوک عدالتیں اہم رول ادا کرتی ہیں۔ چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ جو نیشنل لوک عدالت کے سرپرست ہیں اور ایگزیکیٹوچیرمین تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویسیس اتھارٹی نگرانی کریں گے۔ تمام عدالتوں میں 28 ستمبر کو سیول، کریمنل نوعیت کے مقدمات کی یکسوئی کی جائے گی۔ لوک عدالت میں کسی فیس کے بغیر مقدمات کی یکسوئی عمل میں آئے گی اور کسی نے زیر التواء کیسس میں کورٹ فیس جمع کی ہے تو اسے واپس کیا جائے گا بشرطیکہ لوک عدالت میں تنازعہ کی یکسوئی ہوجائے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عدلیہ کے باہر مقدمات کی یکسوئی کیلئے لوک عدالت سے استفادہ کریں۔
جس کا فزیکل اور ورچول موڈ میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ دلچسپی رکھنے والے افراد صدرنشین یا سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سرویسیس اتھارٹی سے ضلع کورٹ کامپلکس میں ربط قائم کرسکتے ہیں۔ قریبی منڈل لیگل سرویسیس کمیٹی سے ربط قائم کرسکتے ہیں۔1