نیشنل کانفرنس خصوصی درجے کی بحالی کے لئے کوشاں

   

سری نگر : جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان برائے شمالی کشمیر ایڈوکیٹ محمد اکبر لون نے کہاہے کہ جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان کی فضاء قائم و دائم رکھنے میں روز اول سے ہی کوشاں رہی ہے اور تینوں خطوں کی یکساں تعمیر و ترقی کے اصول پر قائم و دائم رہنے کے ساتھ ساتھ خصوصی درجے کی بحالی کی جدوجہد میں برسرجہد ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور اس کی پُرخلوص قیادت اس وقت ہر سطح پر آئینی اور جمہوری کوششوں میں مصروف ہے ۔لون شمالی کشمیر کے پارٹی لیڈران اور عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔