سرینگر 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموںو کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کے انتظامیہ نے آج ایک 15 رکنی نیشنل کانفرنس وفد کو پارٹی صدر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ سے ملاقات کی اجازت دی ۔ یہ دونوں 5 اگسٹ سے نظربند ہیں۔ یہ وفد صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا کی صدارت میں اتوار کو فاروق اور عمر عبداللہ سے ملاقات کریگا ۔ رانا بھی جموں میں گھر پر نظربند تھے تاہم انہیں جاریہ ہفتے رہا کردیا گیا ہے ۔