نیشنل گرین ٹریبونل میں رائلسیما لفٹ اریگیشن پراجکٹ پر تلنگانہ کے موقف کی سماعت

   

توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی کی اپیل
حیدرآباد۔/21 ستمبر، ( سیاست نیوز) نیشنل گرین ٹریبونل میں آج رائلسیما لفٹ اریگیشن پراجکٹ پر توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ نے اپنے دلائل پیش کئے۔ درخواست گذار کے وکیل نے کہا کہ توہین عدالت کے تحت کارروائی کا نیشنل گرین ٹریبونل کو اختیار حاصل ہے۔ ٹریبونل کے قانون کی دفعات 26 اور 28 کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔ 30 ستمبر کو آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری آدتیہ ناتھ داس سبکدوش ہورہے ہیں لہذا اس سے قبل ٹریبونل کو فیصلہ سنانے کی اپیل کی گئی۔ درخواست گذار نے کہا کہ چیف سکریٹری نے ٹریبونل کو گمراہ کن حلفنامہ پیش کیا ہے۔ ٹریبونل نے تلنگانہ حکومت کا موقف 27 ستمبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔ درخواست گذار کے وکیل شراون کمار نے ٹریبونل کے عہدیداروں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا۔ درخواست گذار نے کہا کہ ٹریبونل کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جانا چاہیئے۔ دوسری طرف آندھرا پردیش حکومت نے ٹریبونل کے احکامات کی کسی بھی خلاف ورزی کی تردید کی ہے۔R