نیشنل ہیرالڈ : سبرامنیم سوامی پر جرح

   

نئی دہلی ۔ 4 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی اور صدر کانگریس راہول گاندھی نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں شکایت کنندہ اور بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی پر آج جرح شروع کی ۔ گاندھی قائدین نے اپنے وکیل کے ذریعہ سوامی پر جرح کی شروعات کی جنھوں نے اس کیس میں دونوں کے خلاف نجی فوجداری شکایت داخل کی تھی۔ اس دوران سوامی نے دہلی کی عدالت کو بتایا کہ اخبار نیشنل ہیرالڈ کے پبلشر اسوسی ایٹیڈ جرنلس لمیٹیڈ کے زائد از 99 فیصد شیرس کی ینگ انڈین کی جانب سے حصولیابی کوئی پراپرٹی کیس نہیں بلکہ کرپشن کا معاملہ ہے ۔