نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے انتخابی نشان کی لڑائی الیکشن کمیشن تک پہنچ گئی

   

Ferty9 Clinic

ممبئی:نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شرد پوار اور اجیت پوار کے دھڑے کے درمیان پارٹی اور انتخابی نشان کو لے کر جاری کشمکش الیکشن کمیشن تک پہنچ گئی ہے اور اجیت پوار نے انتخابی نشان پر دعویٰ کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ اجیت پوار، جنہوں نے این سی پی سے علیحدگی اختیار کی اور مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیو سینا ایکناتھ شنڈے دھڑے کی حکومت میں شامل ہوئے، بدھ کو یہاں الیکشن کمیشن میں ایک عرضی دائر کی، جس میں این سی پی کے انتخابی نشان پر اپنا دعویٰ پیش کیا۔