نیلاکنڈہ پلی میں قدیم بدھ سائیٹ ، سیاحت کیلئے ترقی کی تجویز

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ کے کھمم ضلع میں نیلاکنڈہ پلی میں قدیم بدھ سائٹ ہے جو کہ ایک قبل مسیح کا ہے ۔ تحفظ اور سیاحت کی ترقی کے لیے تیار ہے ۔ ستواہن ، اکسواکو ، وشنو کندن خاندانوں کے دوران ایک نمایاں شہری مرکز ہے ۔ یہ سائٹ تینوں بڑی بدھ روایات کی نمائندگی کرتی ہے ۔ تھیرا دادا ، مہایان ، اور وجرایانا جیسا کہ مجسمہ سازی کے پینل ، علامتی ریلیف اور بدھا کے تصاویر سے ثبوت ملتا ہے ۔ آثار قدیمہ کے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ نیلاکنڈہ پلی ، چھٹویں صدی عیسوی تک ایک بدھ بستی اور خانقاہی کامپلکس کے طور پر پروان چڑھا ۔ جس کے بعد یہ آہستہ آہستہ استعمال میں آگیا ۔ اس جگہ کو 1978 میں محکمہ ورثہ نے دوبارہ دریافت کیا اور کھدائی 1990 تک جاری رہی ۔ جس میں ایک مہاستوپا وہار اور متعدد نوادرات کا انکشاف ہوا ۔ جس میں قبل از تاریخ کے اوزار سے لے کر ابتدائی تاریخی مجسمے شامل تھے ۔ محکمہ ورثہ کے افسران کے مطابق ضلع انتظامیہ نے نیلا کنڈہ پلی کو ایک اہم ثقافتی سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کے لیے تحفظ اور مہمانوں کی سہولت کے لیے 50 لاکھ روپئے کی منظوری دی ۔ متوازی طور پر محکمہ سیاحت کھمم فورٹ روپ وے کو تیار کررہا ہے اور ایک میوزیم قائم کرنے کے منصوبے جاری ہیں جس میں قبل از تاریخ ، قدیم تاریخ ، ابتدائی تاریخ اور کھمم قلعہ کے ادوار کے نوادرات کی نمائش کی جائے ۔ تلنگانہ ہیرٹیج ڈپارٹمنٹ اس وقت ریاست بھر میں 14 میوزیم کی دیکھ بھال کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ ورنگل قلعہ میں 1980 کے پرانے ڈھانچے کو بدلنے کے لیے میوزیم کی ایک نئی عمارت مکمل کی گئی ہے ۔ انتظامی منظوریوں کو حتمی شکل دینے کے بعد یہ قبل از تاریخ سے لے کر کاکتیہ ادوار تک کے نوادرات اور مجسمے دکھائے گا جس سے ریاست کے ثقافتی ڈھانچے کو مزید تقویت ملے گی ۔۔ ش