ساؤپالو ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)برازیلی اسٹار فٹ بالر نیمرجونیئرکیخلاف عصمت ریزی کی تحقیق کرنے والی پولیس نے شواہد کے فقدان کے باعث مقدمہ بند کردیا۔ یہ فیصلہ اب آگے ارسال کردیا ہے جو پندرہ دنوں میں اس کا اندازہ لگائیں گے اور جج حتمی فیصلہ سنائیں گے۔
جرمین نے انٹرنیشنل فٹبال
سوپر کپ جیت لیا
شنگھائی۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پیرس سینٹ جرمین نے فائنل میچ میں سڈنی فٹبال کلب کو 3-0 سے شکست دے کر انٹرنیشنل فٹبال سوپر کپ جیت لیا۔ سوڑہو اولمپک اسپورٹس سنٹرمیں کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں کلیان مباپے نے کھیل کے 37ویں منٹ میں گول بناکر پیرس سینٹ جرمین کو برتری دلائی جسے ایڈنسن کاوانی نے 43 ویں منٹ میں دوگناکردیا۔ دوسرے ہاف میں کھیل کے 89 ویں منٹ میں میتھیان گوکلو نے تیسرا گول کرکے میچ پیرس سینٹ جرمین کے حق میں کردیا۔