حیدرآباد۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) بی آر ایس کے رکن اسمبلی سابق ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے نینی کوئلہ سنگارینی ٹنڈرس کے معاملے پر تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بھی وکرامارکا کو سخت جواب دیتے ہوئے استفسار کیا کہ اگر اسکام نہیں ہوا ہے تو نینی ٹنڈر کیوں منسوخ کیا گیا۔ ہریش راؤ نے سنگارینی کوئلہ اور سولہ ٹنڈرس پر ڈپٹی چیف منسٹر کی پریس کانفرنس کے جواب میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھٹی وکرامارکا جان بوجھ کر اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ سب کچھ جان کر بھی انجان بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ شمسی توانائی کے گھوٹالے پر خاموش ہونے پر ڈپٹی چیف منسٹر سے وضاحت طلب کی۔ ہریش راؤ نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی یہ سارا معاملہ اپنے برادر نسبتی کو بچانے کے لئے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت براہ راست یہ کہنے سے قاصر ہے کہ کوئلہ ٹنڈرس میں کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی ہے۔ نینی ٹنڈرس کی منسوخی بذات خود بدعنوانی کا ثبوت ہے تو پھر سوال یہ ہے کہ دیگر ٹنڈرس کو منسوخ کیوں نہیں کیا گیا۔ 2