نیوزی لینڈ اور افغانستان میں آج ایک دلچسپ مقابلہ متوقع

   

جارج ٹاؤن۔ نیوزی لینڈ پروویڈنس اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی کا اپنا پہلا میچ کھیلنے سے قبل کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ان کی ٹیم کے کھلاڑی حریف کی صلاحیتوں اور عالمی معیار کی مہارتوں سے بخوبی واقف ہیں۔ راشد خان کی قیادت میں موجودہ ٹیم آسان حریف نہیں ہے ۔ ولیمسن نے مزید کہا کہ افغانستان ایک متوازن ٹیم ہے جس میں فاسٹ بولروں اور بیٹرس کے ساتھ ساتھ مضبوط اسپن شعبہ بھی ہے۔ وہ ایک ایسی ٹیم ہے جو ہر سال ابھرتی اور پروان چڑرہی ہے اور یقینی طور پر وہ کھلاڑی جو کچھ فرنچائز کرکٹ میں شامل رہے ہیں وہ صلاحیتوں اور عالمی معیار کی مہارتوں سے بخوبی واقف ہیں جو ان کے اندر موجود ہیں۔ ہمیشہ واقعی مضبوط اسپن شعبہ ان کی طاقت رہی ہے لیکن اب وہ فاسٹ بولروں اور بیٹنگ کے ساتھ ایک بہت ہی متوازن ٹیم بن چکی ہے، اس لیے ایک ایسی ٹیم کے خلاف ایک سخت چیلنج ہے جو اچھا کھیل رہی ہے اور بہت ترقی کررہی ہے۔ ولیمسن میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ان خیالات کا اظہارکیا ہے ۔ ہمارے لئے گروپ میں مضبوط ٹیمیں ہیں ۔ افغانستان چیلنج کے لیے نیوزی لینڈ کی تیاریوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ولیمسن نے گیانا میں ہونے والے ورلڈ کپ گیمز پر بہت سی مشقیں کرنے اور ان پر نظر رکھنے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم بنیادی طور پر دن میں ٹریننگ کرتے رہے ہیں اور حالات کے لحاظ سے دن اور رات کے درمیان کچھ بڑا فرق ہے لیکن جو دو میچ کھیلے گئے ہیں ان سے لگتا ہے کہ یہ ایک معقول وکٹ، بیٹنگ کیلئے اچھی وکٹ ہے۔ ایک ہی وقت میں بولروں اور بیٹرس دونوں کیلئے اس میں مدد موجود ہے۔ انہوں نے کہا بہت سے ایسے کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل میں شامل تھے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ مشق کرنے اور کھیل میں وقت لگانے کے مواقع موجود ہیں ۔یادرہے کہ راشد خان کی زیر قیادت افغانستان کی ٹیم نے اپنے پہلے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کے ساتھ گروپ میں پہلا مقام حاصل کرنے اور سوپر ایٹ میں اپنی رسائی کے امکانات کو مستحکم کرنے کے کئے کوشاں ہوگی ۔