نیوزی لینڈ: ایک ہفتہ میں زائد از48 ہزار کورونا کیسز

   

آکلینڈ : آج نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک ہفتے کے دوران کیسز کی تعداد 48 ہزار سے تجاوز کرگئی۔نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جاری کردہ معلومات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔آج رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 400 افراد کو ہاسپٹلس میں داخل کرلیا گیا ہے جبکہ 8 مریض انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔ پچھلے ایک ہفتے کے دوران نیوزی لینڈ میں 48 ہزار 300 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ مارچ کے وسط سے اب تک روزانہ 15 ہزار کی اوسط سے کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں۔ کورونا وبا آنے کے بعد سے اب تک نیوزی لینڈ میں 12 لاکھ کورونا کیسز ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔گزشتہ روز تقریباً 4 لاکھ افراد کو کورونا کی دوسری ڈوز لگائی گئی جبکہ 32 ہزار شہریوں نے بوسٹر ڈوز لگوائی۔