ویلنگٹن :نیوزی لینڈ میں دو برس قبل مساجد پر حملے کرنے والا مجرم برینٹن ٹارنٹ قیدخانے کے حالات پر مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جمعرات کو آک لینڈ کی ایک عدالت میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ اسے سنائی گئی سزا قانون کے تقاضے پورے کرتی ہے یا نہیں۔ یہ اطلاع بھی ہے کہ اس نے جیل میں ناقص حالات کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، جس پر بھی غور کیا جائے گا۔ 51 افراد کے قاتل برینٹن ٹارنٹ کو گزشتہ برس مارچ میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔ اس نے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر منظم حملہ کیا تھا، جسے لائیو ویڈیو کے طور پر نشر بھی کیا۔
