آکلینڈ : نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیاہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، زلزلے کا مرکز شمالی جزیرے کے شہر پاراپارومو شہر سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مغرب میں زیر زمین 57 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 38 منٹ پر آنے والے زلزلے کے بعد کسی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔
ناٹو ہماری دشمن تنظیم ہے:روس
ماسکو : روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ناٹو، روس اور یوکرین کے درمیان جاری جھڑپوں میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے۔پیسکوف نے کہا ہے کہ ” ناٹو ہماری دشمن تنظیم ہے اور اس دشمنی کی ہر روز تصدیق کر رہی ہے”۔دارالحکومت ماسکو میں ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ناٹوجھڑپوں میں دخل اندازی کو دِکھانے کی کوششوں میں ہے۔ ناٹو ہماری دشمن تنظیم ہے اور اس دشمنی کو ہر روز ثابت کر رہی۔ ناٹو، یوکرین کی جھڑپوں میں مداخلت کا اظہار کرنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے ۔