ویلنگٹن ۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی نیوزی لینڈ میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں آنے والی سیلاب نے سینکڑوں افراد کو اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ گور، ماتاؤرا اور وِنڈام کے قصبوں میں سیلابی ریلے داخل ہو گئے ہیں۔ ایک سیاحتی مقام ملفورڈ ساؤنڈ میں کئی سو سیاحوں سیلابی صورتحال میں پھنس کر رہ گئے تھے۔ ان سیاحوں کی منتقلی کے لیے مقامی انتظامیہ کو ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرنا پڑا۔ کئی پہاڑی اور جنگلاتی راستوں کے ساتھ ساتھ رابطے کی سڑکیں بھی مٹی کے تودے گرنے سے بند ہو گئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں موسمی صورت حال چہارشنبہ 5 فروری سے بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔
آئیوا کاکس: ابتدائی نتائج میں برنی سینڈر اور پیٹ بٹی جج سرفہرست
واشنگٹن۔5فروری(سیاست ڈاٹ کام)آئیوا کاکس کے ابتدائی نتائج میں پیٹ بٹی جج اور برنی سینڈرز کو حریفوں پر برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ پیٹربڈاجج انتخاب جیتے تو وہ امریکہ کے پہلے ہم جنس پرست صدر ہوں گے ۔ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمندوں کے درمیان پیر کو آئیوا کاکس ہوا تھا جس میں 62 فیصد حلقوں کے نتائج کے مطابق بڈاجج کو 27 فیصد اور برنی سینڈرز کو 25 فیصد ووٹ ملے ہیں۔