نیوزی لینڈ میں مشاعرہ و کوی سمیلن

   

Ferty9 Clinic

آکلینڈ (سید مجیب کی رپورٹ): نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے 546 ماؤنٹ البرٹ روڈ، تھری کنگر میں واقع فکلنگ کنونشن سنٹر میں بروز ہفتہ 10 فروری 2024ء شام غزل، مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ مشاعرہ کا آغاز شام 6:30 بجے ہوگا۔ اس مشاعرہ کی خصوصیت یہ ہوگی کہ اس میں تمام شائقین کیلئے داخلہ و طعام کا انتظام بالکل مفت ہوگا۔