ماؤنٹ مونگانوئی، 20دسمبر (یو این آئی) کیوم ہاج (109 ناٹ آؤٹ)، الیک اتھانازے (45)اور جسٹن گریز (43) کی پُرجوش بیٹنگ کے بل بوتے پر ویسٹ انڈیز نے تیسرے ٹسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو کھیل ختم ہونے تک 381/6 بنا لئے ہیں۔ تاہم، وہ نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز (575/8d) سے ہنوز 194 رنز پیچھے ہے۔ ویسٹ انڈیز نے یہاں گزشتہ روز کے اسکور 110/0 کو آگے بڑھایا۔ صبح کے سیشن میں نیوزی لینڈ کو پہلی کامیابی جیکب ڈفی نے دلائی، جب انہوں نے ٹام لاتھم کے ہاتھوں جان کیمپ بل (45) کو کیچ آؤٹ کیا۔ ڈفی نے برینڈن کنگ (63) کو بولڈ بھی کیا۔ ایملاک نے 27 رنز بنائے۔ کپتان روسٹن چیز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہاج کے ساتھ اینڈرسن فلپ 12 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ جیکب ڈفی اور اعجاز پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کئے۔
