آکلینڈ ۔ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے دی۔ کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں گرین شرٹس 180 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم سب سے کامیاب بیٹر رہے، انہوں نے 57 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ اوپنر صائم ایوب 27، محمد رضوان 25، فخر زمان 15 اور افتخار احمد 24 رنز بناکر آوٹ ہوئے، دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا اور 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 18 اوورز میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو 46 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایڈم ملنے اور بین سیئرز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ایش سودھی نے ایک وکٹ لی۔ میچ میں 4 وکٹیں لینے والے کیوی باؤلر ٹم ساؤتھی 150 ٹی 20 وکٹیں لینے والے پہلے عالمی بولر بن گئے۔دوسرا مقابلہ اتوار کو ہوگا ۔