نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا اور آخری T20 میچ فیصلہ کن : روہت شرما

   

ہیملٹن(نیوزی لینڈ)۔ 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا اور آخری T20 انٹرنیشنل میچ جو کل بروز اتوار ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ وہ فیصلہ کن ہوگا۔ کپتان ویراٹ کوہلی کی جگہ قائم مقام کپتان روہت شرما نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’ہیملٹن کا ہمارا سفر بہت ہی خوبصورت ہے اور ہم تیسرے اور فیصلہ کن میچ کو کھیل کر سیریز اپنے نام کرلیں گے۔ جس کا خواب ہم تین ماہ سے دیکھ رہے ہیں۔ یہ میچ اتوار کو سیڈن پارک پر کھیلا جائے گا اور ہندوستان کی نیوزی لینڈ میں یہ جیت T20 سیریز کی پہلی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم دوسرے T20 کی طرح خاص طور پر بلے باز اپنا کارنامہ دکھائیں گے۔ گزشتہ تین ماہ ہندوستان کیلئے نہایت ہی یادگار ہیں کیونکہ ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے ساتھ ونڈے انٹرنیشنل سیریز جیتی ہے اور پھر نیوزی لینڈ کے ساتھ ونڈے سیریز میں بھی سبقت حاصل کی ہے اور اگر یہ فیصلہ کن میچ بھی جیت جاتی ہے تو ہندوستان کیلئے سونے پر سہاگہ کے مترادف ہوگا اور یہ وہی میدان ہے جہاں پر ہندوستان چوتھے ونڈے میں ٹرینٹ بولٹ کی سوئنگ گیند بازی کے باعث 92 رنز سے پیچھے ہوگیا تھا، لیکن اتوار کا دن ہندوستان کیلئے کچھ مختلف ہوگا۔ ہیملٹن مقابلے میں لفٹ آرم اسپنر خلیل احمد نے کہا کہ ’’ہیملٹن میں ہماری ٹیم پہلے ہی کھیل چکی ہے اور اس میں کوئی خاص تعجب کی بات نہیں ہے اور وہ بے حد بھروسہ مند ہیں کہ اس تیسرے میچ کو ہندوستان کے نام کریں گے اور پہلے مقابلے میں سرزد ہوئیں ہماری خامیوں کو ہم نے درست کرلیا ہے اور جو کچھ بچی کچھی ہیں، ان کو بھی دور کرلیا جائے گا‘‘۔ ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ نے یزویندر چہل کی جگہ کلدیپ یادو کو ٹیم میں شامل کیا ہے کیونکہ وہ کلائی کے اسپنر ہیں۔ ہندوستانی بولنگ یونٹ اپنے پہلے ٹسٹ کی ہوبہو نقل کرے گی تاکہ ٹم سیفرٹ سے مقابلہ کیا جائے۔ کرونال پانڈیا جنہوں نے دونوں مقابلوں میں کچھ نامعقول غلطیاں کی تھیں اب دوبارہ اچھی کارکردگی کے ساتھ واپسی کے منتظر ہیں۔ ان کی مثبت ثابت قدمی سینئر کھلاڑی بھونیشور کمار کے ساتھ مل کر اتوار کے میچ میں نظر آئیں گی جس طرح خلیل احمد کو کپتان روہت شرما نے ہدایت دی تھی کہ باؤنڈریز لگانے سے حتی الامکان بچا جائے اور اپنی نپی تلی کے باعث اتوار کو شاندار کارنامہ دکھائیں۔ قائم مقام کپتان جو T20 انٹرنیشنل کھیل کی دنیا کے اعلیٰ ترین رنوں کا ریکارڈ رکھتے ہیں، اپنے سابق میچ کے 29 گیندوں پر 50 رنز کی طرح کھیل کر سیاہ کیاپس میں ہلچل مچا دیں گی۔ گزشتہ چار سال کی طرح شکھر دھون کے ساتھ وہ مل کر اپنی شاندار شروعات اگر کرتے ہیں تو شائقین کے نصف مسئلہ کا حل ہوجائے گا۔ آکلینڈ کی مانند مڈل آرڈر جو مہیندر سنگھ دھونی اور ریشپ پنت پر مشتمل ہے، اپنے شاندار کھیل کے ذریعہ شائقین کا دل جیت لیں گے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو سینئر بلے باز راس ٹیلر سے کئی اُمیدیں وابستہ ہیں اور گیند بازوں میں ٹم ساؤتھی کے ساتھ ساتھ اسکاٹ کک لیجین سے قوی توقعات وابستہ ہیں۔