ریاض: سعودی عرب کے جدید ترین شہر نیوم نے پیر کے روز پانچ ارب ڈالر کی مالیت کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ تاکہ بحیرہ احمر کے کنارے آباد کیے جانے والے اس شہر کو مصنوعی ذہانت کی جدید تر ٹیکنالوجی سے صنعتی زون ایکساگون میں مستفید ہونے کا بہترین موقع فراہم ہو سکے۔ڈیٹا وولٹ سعودی ترقی کی مستقبل کی ضرورتوں کے پیش نظر 1.5 گیگا واٹ نیٹ صفر کا مصنوعی ذہانت کا منصوبہ تیار کرے گا۔ اس منصوبے پر پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔