نیوکلیئر تخفیف اسلحہ: جرمن وزیر خارجہ کا دورۂ اُردن

   

برلن : جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس آج چہارشنبہ کو اُردن جا رہے ہیں، جہاں وہ نیوکلیئر تخفیف اسلحہ کے موضوع پر ہونے والی اسٹاکہوم گروپ کے ممالک کی ایک کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ اس کانفرنس میں ذاتی طور پر صرف اُردن، سویڈن اور جرمنی کے وزرائے خارجہ شرکت کرینگے۔ باقی تیرہ ممالک کے وزرائے خارجہ اس کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعہ حصہ لیں گے۔ یہ ممالک ارجنٹائن، ایتھوپیا، فن لینڈ، کینیڈا، قزاقستان، انڈونیشیا، جاپان، نیوزی لینڈ، نیدرلینڈز، ناروے، سوئٹزرلینڈ، اسپین اور جنوبی کوریا ہیں۔