چینائی ۔ 20 مئی (ایجنسیز) جوہری سائنس دان اور ایٹمی توانائی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ایم آر سری نواسن کا منگل کو تمل ناڈو کے ادگمنڈلم میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 95 برس تھی۔ملک کے سول نیوکلیئر انرجی پروگرام کے چیف آرکیٹیکٹ ڈاکٹر سری نواسن نے ستمبر 1955 میں ڈپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی (ڈی اے ای) میں اپنے کریئر کا آغاز کیا اور پانچ دہائیوں سے زائد عرصے تک خدمات انجام دیں۔انہوں نے ڈاکٹر ہومی جہانگیر بھابھا کے ساتھ ملک کے پہلے نیوکلیئر ریسرچ ری ایکٹر اپسرا کی تعمیر میں کام کیا جس نے اگست 1956 میں کام شروع کیا۔ 1959 میں انہیں ملک کے پہلے ایٹمی پاور اسٹیشن کے لیے چیف پروجیکٹ انجینئر مقرر کیا گیا۔ 1974 میں، وہ ڈی اے ای کے پاور پروجیکٹ انجینئرنگ ڈویڑن کے ڈائریکٹر بنے اور ایک دہائی بعد نیوکلیئر پاور بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا1987 میں ڈاکٹر سری نواسن کو اٹامک انرجی کمیشن کا چیئرمین اور محکمہ جوہری توانائی کا سکریٹری مقرر کیا گیا۔