نیوکلیئر معاہدہ بچانے یوروپ کو مزید مہلت دینے کی ایران کی تردید

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ وہ یوروپی طاقتوں کو 8 جولائی سے زیادہ مزید مہلت نہیں دے گا تاکہ اس کے نیوکلیئر معاہدہ کو امریکی تحدیدات سے بچانے کیلئے احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔ ایران کا پرچم بین الاقوامی ایٹمی توانائی ادارہ (آئی اے ای اے) پر لہرا رہا ہے جو ویانا میں ہے۔ ایران کے ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ تہران یورینیم کو اعلیٰ تر سطح تک افزودہ کرنے کے سلسلہ میں کسی بھی دھمکی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے اگر یوروپ دخل اندازی نہ کرے۔ اس اقدام کا مطلب نیوکلیئر معاہدہ کی شرائط و قواعد کی خلاف ورزی ہوگا جن کا تعین عالمی طاقتوں نے کیا ہے جن کے ساتھ ایران کا معاہدہ ہوا تھا جس کے جواب میں امریکہ نے ایران پر عائد تحدیدات برخاست کردی تھیں۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہیکہ وہ ایران کو نیوکلیئر طاقت بننے سے ہر صورت پر روکیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر پروگرام کے سلسلہ میں طئے شدہ معاہدہ سے سبکدوش ہوجائیں گے اور انہیں شبہ ہیکہ ایران نئی نیوکلیئر طاقت بننے کی کوشش میں ہے چنانچہ اس کی درخواست شدہ امریکی تحدیدات دوبارہ عائد کردی جائیں گی۔