نیوکلیئر معاہدہ : مذاکرات اور سعودی کی شمولیت کی تجویز مسترد : ایران

   

تہران : ایران نے فرانس کے صدر کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں مزید ممالک کے اضافے اور مذاکراتی عمل میں سعودی عرب کو بھی شامل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کے مطابق جوہری معاہدہ ایک کثیر الجہتی بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کی منظوری اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے دی تھی۔ جوہری معاہدے سے متعلق نہ تو مزید مذاکرات کی گنجائش ہے اور نہ ہی اس میں کسی اور ملک کو شامل کیا جا سکتا ہے۔سعودی عرب اور یو اے ای کا یہ اصرار رہا ہے کہ خلیجی ممالک کو بھی ایسے مذاکرات کا حصہ ہونا چاہیے جس میں ایران کے میزائل پروگرام اور خطے میں اس کی پراکسی جنگوں سے متعلق معاملات زیربحث لائے جائیں۔