نیوکلیئر ہتھیاروں سے متعلق بیانات کے بعد میکرون پر تنقید

   

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو حزب اختلاف کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ حزب اختلاف نے ان پر مشترکہ یورپی دفاعی پالیسی پر جاری بحث میں نیوکلیئر ہتھیاروں کو شامل کرنے کی تجویز دینے کے بعد قومی خودمختاری سے پسپائی اختیار کرنے کا الزام لگایا۔جمعرات کو سوربون یونیورسٹی میں یورپ کے مستقبل پر اپنی تقریر کے اگلے دن میکرون نے جمعہ کو سٹراسبرگ میں درجنوں نوجوانوں سے ملاقات کی اورایبرا گروپ کے علاقائی اخبارات کے زیر اہتمام ایک انٹرویو دیا۔اس انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ تو کیا فرانس اپنی نیوکلیئر ڈیٹرنٹ صلاحیت کو یورپی بنانے کے لیے تیار ہے؟” جواب میں میکرون نے یورپی دفاعی حکمت عملی بنانے کے بارے میں جمعرات کو اپنی تقریر میں جو کہا اس پر انحصار کیا۔ اس کے بعد انہوں نے میزائل شکن شیلڈز، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ نیوکلیئر ہتھیاروں کی تعیناتی کا بھی حوالہ دیا۔میکرون نے کہا کہ فرانسیسی نظریہ یہ بتاتا ہے کہ جب ہمارے اہم مفادات کو خطرہ لاحق ہو تو ہم انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔