نیویارک میں بروکلین کے سب اسٹیشن میں فائرنگ، 16 زخمی

,

   


نیویارک کے بروکلین میں منگل کی صبح ایک سب وے اسٹیشن میں کئی افراد گولیوں سے زخمی ہوگئے۔ نیویارک کے پولیس ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ بعض زخمیوں کے کپڑوں پر خون کے دھبے دیکھے گئے۔ وہ ایک میٹرو ٹرین کو پیٹھ لگائے بیٹھے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ کم از کم 16 زخمی بتائے گئے ہیں۔ واقعہ میں کچھ ایسا آلہ بھی استعمال کیا گیا جس سے فائرنگ کے ساتھ ہی دھواں نکل رہا تھا۔حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔