نیویارک میں دن فائرنگ، ایک خاتون ہلاک

   

واشنگٹن: امریکہ کے نیویارک کے چار شہروں میں ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں اور بروکلین میں ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے ۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ برونکس میں میشل ہاؤس کے پاس دوپہر کے قریب شروع ہوا، ایک 20 سالہ خاتون کو پہلے دائیں ٹانگ میں گولی لگی۔بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ خاتون کرپس گینگ کی رکن ہے ۔ گولی لگنے کے بعد انہیں لنکن ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ان کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے کہاکہ نیویارک کے بیڈفورڈ اسٹیویسنٹ میں 445 پلاسکی اسٹریٹ پر ایک خاتون کو کئی گولیاں ماری گئیں۔ اس دوران ان کے ساتھ موجود ایک 63 سالہ خاتون نے بھی جوابی فائرنگ کی۔پولیس نے اس کیس کے سلسلے میں ایک 47 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے ۔ اس کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔دریں اثنا برونکس میں 1725 برکنر بلیوارڈ میں سوٹومائیر ہاؤس میں ایک 21 سالہ شخص کو بازو میں گولی مار دی گئی۔ اسے جیکوبی میڈیکل سنٹر لے جایا گیا۔ اپر مین ہٹن میں دوپہر 23سالہ شخص کو اس کے جسم کے بائیں جانب اس وقت گولی ماری گئی جب وہ ویسٹ 142 اسٹریٹ پر کھڑا تھا۔