نیویارک : نیویارک ٹائمس اسکوائر کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک 4 سالہ لڑکی اور دو خواتین زخمی ہوگئے۔ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے کے آس پاس فائرنگ کا یہ واقعہ نیویارک ٹائمس اسکوائر کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو میان ہیٹن کے دواخانہ میں علاج کیلئے شریک کردیا گیا جن کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے۔ نیویارک پولیس کمشنر ڈرموٹ شہیا نے پریس کانفرنس سے واقعہ کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ تین افراد جو حادثہ کے مقام پر کھڑے تھے اور سمجھا جاتا ہیکہ ایک دوسرے سے واقف بھی نہیں تھے۔ اسی دوران دو تا چار افراد کے درمیان بحث ہوگئی جن میں سے ایک نے فائرنگ کردی۔ فوری طور پر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس نے اپیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ عینی شاہدین اور وہاں موجود افراد مطلوبہ شخص کے کیمرہ فوٹیج کی فراہم کریں۔ نیویارک ٹائمس اسکوائر نیویارک کا سیاحوں کا بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ تاہم کورونا وبا کے باعث وہاں پر ہجوم بہت کم رہتا ہے کیونکہ مارچ 2020ء تھیٹرس اور دوسرے تفریحی مقامات کو بند کردیا گیا ہے۔