واشنگٹن ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے کورونا وائرس سے متعلق آن لائن میپ کے مطابق صرف امریکی ریاست نیویارک کے کورونا سے متاثرین افراد کی تعداد بھی مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے ملک چین سے زیادہ ہوگئی۔چین میں 2 اپریل کی صبح تک تمام متاثرہ افراد کی تعداد 82 ہزار 400 تک تھی، جس میں سے 3100 افراد ہلاک جبکہ 98 فیصد افراد صحت مند ہوچکی تھے لیکن 2 اپریل کی صبح تک امریکہ کی ریاست نیویارک میں ہی کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 83 ہزار 900 کے قریب تک جا پہنچی تھی اور وہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1900 سے زائد ہوچکی تھی۔