حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : انٹر بی پی سی امیدواروں کے لیے ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے ہونے والے قومی سطح کے انٹرنس امتحان نیٹ میں شرکت کے لیے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 6 جنوری تک توسیع کی گئی ہے یہ امتحان 3 مئی کو مقررہے ۔ مزید معلومات اور رہنمائی گائیڈنس کے لیے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر شام 5 تا 7 بجے ربط کریں ۔۔