نیٹ امتحان کیلئے رہنمایانہ خطوط کی اجرائی جوتے اور زیورات کی عدم اجازت

   

حیدرآباد 21 اگست (سیاست نیوز) نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے سخت قواعد اور کووڈ ۔ 19 کے رہنمایانہ خطوط کے ساتھ 12 ستمبر کو نیٹ امتحان کے انعقاد کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ این ٹی اے نے اعلان کیا ہیکہ نیٹ امتحان میں شریک ہونے والے طلبہ ہرگز جوتے ناپہنے۔ عام چپل پہن کر امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی اے ایم ایس، بی یو ایم ایس، بی ایچ ایم ایس کے علاوہ دیگر انڈر گریجویٹ میڈیکل کورسیس میں داخلوں کے لئے نیٹ امتحان کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ امتحانی مراکز میں داخل ہونے والے طلبہ کو سخت قواعد پر عمل آوری کرنا لازمی قرار دیاگیا ہے۔ طلبہ کے لئے ضروری ہیکہ وہ اڈمٹ کارڈ، دوسرے دستاویزات کے ساتھ امتحانی مراکز پہنچے۔ پاسپورٹ سائز تصویر اور شناختی کارڈ میں آدھار کارڈ، پیان کارڈ، ووٹر شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائنسنس، پاسپورٹ، راشن کارڈ میں کوئی ایک کارڈ ساتھ میں رکھیں۔ کورونا وباء کے پیش نظر ماسک لگانے کو لازمی قرار دیاگیا ہے۔ 50 ملی لیٹر کا پانی کا بوتل، سینی ٹائزر بھی امتحانی مرکز میں لے جاسکتے ہیں۔ امتحانی مرکز کے باپ الداخلہ پر تھرمل اسکینانیگ کا انتظام کیا جائے گا۔ امیدوار کوئی زیورات ذیب تن نہ کریں۔ انگھو ٹھیاں، براسلیٹس، کانوں میں بالیاں اور ناک کی دال، چین، نکلس، لاکٹس وغیرہ پہن کر امتحانی مراکز میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 12 ستمبر کو آف لائن موڈ میں 11 زبانوں میں نیٹ امتحان منعقد ہوگا۔ 9 ستمبر کو neet.nta.nic.in ویب سائٹ پر اڈمٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ اس مرتبہ دبئی میں بھی امتحانی مرکز قائم کئے جارہے ہیں۔ امتحانی مراکز میں طلبہ کو ماسکس اور پین دیئے دیئے جائیں گے۔ امتحانی مراکز کے پاس ہجوم پر قابو پانے کے لئے طلبہ کو ٹائم سلاٹ مختص کیا جائے گا۔ اسی اعتبار سے طلبہ امتحانی مراکز کو پہنچے۔