نیٹ ختم کرنے ڈی کے کا مطالبہ : کرونا وائرس کا حوالہ

   

چینائی 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹاملناڈو میں دراوڑ کازگھم کے صدر کے ویرامنی نے اپنے اس مطالبہ کا اعادہ کیا کہ امتحان کو ختم کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس امتحان کی وجہ سے ٹاملناڈو کے کئی نوجوان چین جا کر طب کی تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اور انہیں کرونا وائرس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹاملناڈو اور دوسری ریاستوں کے سینکڑوں نوجوان چین میں تعلیم حاصل کرنے گئے ہیں اور وہاں انہیں کرونا وائرس کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔