حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : سیدہ حفصہ صدف نیٹ 2019 میں تلنگانہ اسٹیٹ میں مسلم میناریٹی میں لڑکیوں میں سرفہرست رہی انہوں نے 600 نشانات حاصل کئے ساتھ ہی تلنگانہ ایمسٹ 2019 میں ریاست میں 12 واں رینک حاصل کیا ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی کے نامور میڈیکل کالج میں داخلہ حاصل کرتے ہوئے قومی سطح پر مسابقتی امتحان کی تیاری کریں اور سیول سرویس کو ٹارگٹ بنائیں ۔ اس موقع پر ان کے ولد سید نعیم نے بتلایا یہ ہونہار طالبہ رہی ایس ایس سی میں 10 جی پی اے حاصل کیا ۔ تلنگانہ میں انٹر میڈیٹ اسٹیٹ میں پانچواں مقام لایا ان کو تمام نامور اور ٹاپ میڈیکل کالجس میں داخلہ مل سکتا ہے ۔ اس موقع پر کیرئیر کونسلر ایم اے حمید موجود تھے ۔۔
