دیگلور : خان اریب تابش ولد عادل حلیم خان نے امسال نیٹ امتحان میں 720 کے منجملہ ( 604 ) نشانات حاصل کرتے ہوئے میڈیکل ایجوکیشن میں داخلہ لیا ہے۔ خان تابش کی اس امتیازی کامیابی پر ہر حلقے میں مسرت کا اظہار کیا جارہاہے۔خان تابش نے جہاں پرائمری تا سکینڈری اسکول تک تعلیم حاصل کی تھی اور ایس۔ایس۔سی بورڈ امتحانات میں امتیازی نشانات سے کامیابی حاصل کی گیان سروستی انگلش سیکنڈری اسکول،دیگلور میں ایک خیر مقدمی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت اسکول کمیٹی کے صدر مسٹر وٹھل کلکرنی نے کی ۔ اس جلسے میں پرائمری اسکول کی صدر معلمہ مسز ویدیوی پاگیکر، سکریٹری مانک جوشی ،نائب صدر رماکانت جوشی،روھیت جوشی، و دیگر اساتذہ و معلمات نے شرکت کی۔
