نئی دہلی : وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے آج کہاکہ اُن کی وزارت نیٹ ۔ یو جی میڈیکل انٹرنس امتحان کو روایتی کاغذ اور پین کے طریقہ یا پھر آن لائن موڈ میں منعقد کرانے پر غور و خوض کررہی ہے۔ اِس سلسلہ میں جلد ہی فیصلہ کرلیا جائے گا۔ وزارت تعلیم نے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا کے زیرقیادت انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے دو دور منعقد کرچکی ہے۔ ملک میں نیٹ سب سے بڑا داخلہ امتحان ہے جس میں زائداز 14 لاکھ امیدوار حصہ لیتے ہیں۔