حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( راست ) : نیٹ ( یو جی ) اور پی جی کی کونسلنگ کا تاحال آغاز نہیں ہوا ۔ نیٹ کے ذریعہ ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس / ایوش کورسز میں داخلے ہوتے ہیں۔ انٹر بی پی سی کے طلبہ نیٹ میں رینک کے بعد داخلے کے منتظر ہیں اور کونسلنگ میں تاخیر سے طلبہ اور سرپرستوں میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔ اسی اثنا میں ایم سی سی میڈیکل کونسلنگ کمیٹی ( این ٹی اے ) نے سپریم کورٹ میں زیر التواء سماعت کو 6 جنوری تاریخ مقرر کئے جانے پر کونسلنگ میں تاخیر کا اشارہ دیا ہے ۔ ادارہ سیاست کے کیرئیر گائیڈنس سیل سے سینکڑوں طلبہ استفادہ کرتے ہیں ۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر ایم اے حمید سے 4 تا 7 بجے رابطہ کرسکتے ہیں ۔۔